اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچین میں مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹس اور تخلیقی مصنوعات کے باعث...

چین میں مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹس اور تخلیقی مصنوعات کے باعث سرمائی کھیل فروغ پا رہے ہیں

ہیڈ  لائن:

چین میں مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹس اور تخلیقی مصنوعات کے باعث سرمائی کھیل فروغ پا رہے ہیں۔

جھلکیاں:

مصنوعی ذہانت سے بنائے گئے روبوٹس اور تخلیقی مصنوعات کے باعث چین  سرمائی کھیلوں میں ترقی کر رہا ہے۔   چین میں شروع ہونے والے برفباری اور بارش کے موسم میں    ان اقدامات نے اہمیت  اختیار کر لی ہے۔ آئیے اس حوالے اس ویڈیو میں تفصیل جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ سکی ریزارٹ کے مختلف مناظر

2۔ روبوٹ ڈاگز کے مختلف مناظر

3۔ کاٹن کی جرابیں بنانے والی  کمپنی کے مختلف مناظر

4۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): بائے     چن وائی، سیلز منیجر، لی یوان شمالی انڈسٹری گروپ  (بنائی کا کام کرنے والی کمپنی)

5۔ چین میں موسم سرما کے کھیلوں کے مختلف  مناظر

6۔مرکزی   مسافر ٹرانسپورٹ سینٹر، یابولی کے مختلف مناظر

7۔   ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): تیان جن لنگ، ڈائریکٹر، مرکزی   مسافر ٹرانسپورٹ سینٹر، یابولی

8۔  چین میں موسم سرما کے کھیلوں کے مختلف  مناظر

تفصیلی خبر:

اس سال چین کے شمالی علاقے میں برفباری اور بارش کا موسم شروع  ہو چکا ہے۔ اس وقت بارش اور برفباری  سے منسلک معیشت ایک بار پھرزور پکڑ رہی ہے۔

چین  کے شمال مشرقی صوبےجیلن ،میں لیان ہوشان سکی ریزارٹ پر روبوٹک ڈوگز "سکیئرز” کو پٹرول، ٹرانسپورٹ اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے علاوہ ان کے ساتھ فوٹو  کے لئے  پوز بھی بنواتےہیں۔ یہ سکیئرز ، اب نہ صرف موسم سرما کے کھیلوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل   مصنوعات کے ذریعے نئی سہولیات سے بھی استفادہ کرتے ہیں۔

یہ صرف ایک مثال ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ نئی ٹیکنالوجیز سردیوں کے کھیلوں کےفروغ میں کیسے کام آ  رہی ہیں۔

لیاؤیوان، شہر میں چین کے سب سے بڑے کاٹن کی جرابوں کے پیداواری مرکز نے ایسی  جدیدجرابیں تیار کی ہیں جو جسم کو گرم کرتی  ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی):بائے چن وائی، سیلز منیجر، لی یوان شمالی انڈسٹری گروپ  (بنائی کا کام کرنے والی کمپنی)

” ہم   تسلسل کے ساتھ جدید  مصنوعات تیار کر رہے ہیں۔ ہماری  مصنوعات  کولوگوں کی ضرورت اور اپنی مناسب قیمت کے حوالے سے بھی  مقبولیت حاصل ہے۔ "

صنعتوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق  چین میں برفباری اور بارش کے موسم کے حوالے سے مطلوبہ سامان تیار کرنے والے اداروں کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔سال 2015 میں یہ ادارے کے قریب تھےجو سال 2023 میں  900 ہو گئے۔

چین کاانتہائی شمالی صوبہ ہیلونگ جیانگ، 9ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں    کی منظر کشی کر رہا ہے۔ وہاں برفباری  اور بارش کے موسم کی  ترقی کرتی منڈی  میں مزید تیزی آ رہی ہے۔

اس سے قبل اسی ماہ یہاں 100 دنوں پر محیط موسم سرما کی سیاحت کا آغاز ہو گیا  ہے۔  اس کا مقصد موسم سرما کے سپورٹس  گالاکے لئے دنیا بھر سےآنے والے مہمانوں کے شایان شان استقبال کی وسیع پیمانے پر تیاریاں کرنا ہے۔

مرکزی مسافر ٹرانسپورٹ سینٹرنے حال ہی میں یابولی، میں کام کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ایشیائی سرمائی کھیلوں کے بڑے مسابقتی زونز میں سے ایک ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): تیان جن لنگ، ڈائریکٹر، مرکزی   مسافر ٹرانسپورٹ سینٹر، یابولی

” اس ہب کی تکمیل سے   یابولی کے علاقے میں  ریل اور سڑک  کا شاندار منصوبے  مکمل فعال ہو گیا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے سیاحوں کے لئے اس علاقے کی آسان رسائی ممکن ہو گی۔اس کے علاوہ  سال 2025 کے ایشیائی  سرمائی کھیلوں کے لئے  بھی یہ منصوبہ مستحکم نقل و حمل کی سہولیات میں معاونت فراہم کر سکے گا۔”

چین نے برفباری اور بارش کے موسم کی معیشت کو فروغ دینے کے لئے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سردیوں کی کھیلیں، سیاحت اور ساز وسامان کی تیاری  بھی معاشی ترقی کے اہم ذرائع ہیں۔ اس پر  سال 2030 تک  15 کھرب یوان (207 ارب امریکی ڈالر) لاگت کا تخمینہ ہے۔

چھانگ چھون/ ہاربن/ شین یانگ، چین سے  شِنہوا نیوز ایجنسی  کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!