اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچین عالمی دوستانہ شہری کانفرنس کےاختتام پر مہمانوں کا "سپرنگ سٹی" میں...

چین عالمی دوستانہ شہری کانفرنس کےاختتام پر مہمانوں کا "سپرنگ سٹی” میں شہری ترقی کا مشاہدہ

ہیڈ لائن:

چین عالمی دوستانہ شہری کانفرنس کےاختتام پر مہمانوں کا "سپرنگ سٹی” میں شہری ترقی کا مشاہدہ

جھلکیاں:

چین عالمی دوستانہ شہری کانفرنس 2024 کا صوبہ یوننان کےشہر  کونمنگ میں اختتام ہو گیا ہے۔ 41 ممالک سے 700 سے زائد نمائندوں کی کانفرنس میں شرکت،مہمانوں نےصوبے میں ماحولیاتی تحفظ کا جائزہ لیا۔

شاٹ لسٹ:

1- کانفرنس کے مختلف مناظر

2- ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): مولچانوو آرٹم، میئر، یاروسلاول، روس

3-ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی): نکولس موٹینگُو، ڈپٹی ڈائریکٹر، وزارت مقامی حکومت وعوامی تعمیرات، زمبابوے

4-ساؤنڈ بائٹ3(لاؤ): ویانگ تھونگ ہٹسا چانھ، میئر، لوآنگ پربانگ شہر، لاؤس

5- مختلف سرگرمیوں کے مناظر

تفصیلی خبر:

چین عالمی دوستانہ شہری کانفرنس2024منگل کے روز صوبہ یوننان کے کونمنگ میں اختتام پزیر ہوگئی۔اس دو روزہ تقریب میں41 ممالک سے 700 سے زائد نمائندوں نےشرکت کی۔

مہمانوں نے”ڈیان چھی جھیل کے تحفظ اور شہری تعمیرات” کے دورے کےموقع پر صوبے میں ماحولیاتی تحفظ کا مشاہدہ کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): مولچانوو آرٹم، میئر، یاروسلاول، روس

"یہ ایک بہت خوبصورت اور دلچسپ سفر ہے۔ کونمنگ بہت تیز ی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے۔ یہ ایک بڑا اور بہت تاریخی شہر ہے۔یہ کانفرنس ہمارے ممالک کے درمیان دوستی کے حوالے سے اہم ہے۔ میرا تعلق روس سے ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ چین اور روس کی دوستی بہت مشہور ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی): نکولس موٹینگُو، ڈپٹی ڈائریکٹر، وزارت مقامی حکومت وعوامی تعمیرات، زمبابوے

"یہ سفر بہت شاندار رہا ہے۔ ہم نے اپنے دورے کے پہلے حصے میں یہاں کے ماسٹر پلان کا بغور جائزہ لیا۔”

مہمانوں نے ’چائنا،لاؤس ریلوے‘ کے دورے کے موقع پر بڑے پیمانے پر ریلوے کی مرمتی مشینری کا معائنہ کیا اور چین میں ریلوےشعبے کی ترقی کا جائزہ بھی لیا۔

ساؤنڈ بائٹ3(لاؤ): ویانگ تھونگ ہٹسا چانھ، میئر، لوآنگ پربانگ شہر، لاؤس

” کونمنگ میں ریلوے کے پیداوری مرکز کے دورے کا موقع ملنےپر میں آج بہت خوش ہوں۔چین،لاؤس ریلوے کی تکمیل کے بعد یہ منصوبہ لاؤس میں غیر ملکی سیاحوں کو بہتر سفر ی سہولت فراہم کررہا ہے۔یہ منصوبہ ہمسایہ ممالک کےساتھ باہمی روابط کے فروغ کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔”

کونمنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!