چین كے مشرقی صوبہ شان ڈونگ كے شہر بن ژو میں ایک اعلیٰ ٹیكنالوجی پار ک كے ایک ہینگر میں عملے كا ایک ركن ایک طیارے كو جوڑ رہا ہے۔(شِنہوا)
ہانگ ژو (شِنہوا) چین کی پہلی کم بلندی معیشت نمائش نے کٹنگ ایج ٹیکنالوجی کی اختراعات پیش کی ہیں اور صنعتی ترقی کے لئے نئی سمتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
یہ نمائش چائنہ ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر شاؤشنگ میں ہفتہ سے سوموار تک منعقد ہوئی۔
اس نمائش میں 500 سے زیادہ ڈرونز، الیکٹرک عمودی اڑان بھرنے اور اترنے والے طیاروں اور ہیلی کاپٹرزكی نمائش كی گئی۔
کم بلندی معیشت ایک ایسا اقتصادی تصور ہے جو کم بلندی والی فضائی حدود پر انحصار كرتا ہے جس میں کم بلندی پر پرواز، فضائی سیاحت، مسافروں کی نقل و حمل، عمومی ہوابازی خدمات اور سائنسی تحقیق و تعلیم شامل ہیں۔
نمائش میں پیش کی گئی نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز میں ایک زمین سے منسلک ڈرون توجہ کا مرکز بنا۔یہ ڈرون طویل مدت تک معلق رہنے کی صلاحیت کی وجہ سے سو میٹر لمبی زمین سے منسلک کیبل سے چلتا ہے۔یہ ایمرجنسی کمیونیکیشن، روشنی فراہم کرنے اور ٹریفک کی مدد کے لئے استعمال ہونے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
