چین کے ہوانگ یان ڈاؤ سے متصل پانیوں میں گشت کے دوران چائنہ کوسٹ گارڈ کے جہاز سی فانگ پر ایک اہلکار ڈرون کی تربیت حاصل کررہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) کا ایک بیڑا اپنے ویتنامی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ گشت کرنے کے لئے خلیج بائی بو روانہ ہوگیا ہے۔
چائنہ کوسٹ گارڈ کے پیر کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق مشترکہ گشت کے دوران، فریقین متعدد سرگرمیاں انجام دیں گے جن میں سمندر میں اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق تبادلہ، سمندری ماہی گیری پیداوار اور آپریشنز کو بہتر طریقے سے منظم کرنا شامل ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فریقین سمندری ہنگامی صورتحال سے مناسب طریقے سے نمٹنے اور مشترکہ طور پر سمندر میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔
دونوں ممالک کے سمندری قانون نافذ کرنے والے اداروں کا یہ 2006 کے بعد سے 28 واں مشترکہ گشت ہے جبکہ خلیج بائی بو میں 2024 کا اس نوعیت کا یہ دوسرا گشت ہے۔
