پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچائنہ تجارتی نمائش سے چین اور فجی کے کاروباری اداروں کے ما...

چائنہ تجارتی نمائش سے چین اور فجی کے کاروباری اداروں کے ما بین معاون پلیٹ فام قائم ہو گیا

فجی کے سووا میں لوگ عوامی جمہوریہ چین کی تجارتی نمائش 2024 کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

سووا(شِنہوا) فجی کے دارالحکومت سووا میں عوامی جمہوریہ چین تجارتی نمائش 2024 کا انعقاد کیا گیا جس نے چین اور فجی کے کاروباری اداروں کے درمیان تعاون اور رابطے کے لئے ایک پلیٹ فارم قائم کر دیا۔جمعرات سے اتوار تک جاری رہنے والی نمائش سووا کے ووڈافون ایرینا میں منعقد ہوئی جس کا نمائشی رقبہ 1 ہزار 600 مربع میٹر تھا۔

30 سے زائد چینی اداروں نے شہری سہولیات کی تعمیر ، گاڑیوں، قابل تجدید توانائی، عام مشینری، الیکٹرانک رابطے ، برقی آلات اور آبی زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اپنی جدید ترین مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات کی نمائش کی۔

نمائش میں  چین۔ فجی جونکاؤ ٹیکنالوجی مظاہرہ مرکز کا مشروم کی کاشت کا بوتھ مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

فجی کا ایک 75 سالہ شہری ایلوسیو تواکیووڈوا اپنے ساتھی شہریوں کو چینی مشروم کی کاشت کی ٹیکنالوجی کی فروغ سے متعلق بتانے میں کافی پرجوش تھا۔

تواکیووڈوا نے شِنہوا کو بتایا کہ اس نے اپنے گاؤں سے سووا تک سفر کیا تاکہ وہ تقریب میں شریک ہوکر مرکز سے سیکھنے کے بعد رضاکارانہ طور پر رہنمائی کرسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!