میانمار کے دارالحکومت ینگون میں طلبہ چینی نغے کے مقابلے کی تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)
ینگون(شِنہوا)میانمار کے دارالحکومت ینگون میں چینی نغمے کے مقابلے کی شاندار آخری پرفارمنس اور تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی۔
تقریب میانمار میں چینی سفارتخانے اور سنٹر فار لینگویج ایجوکیشن اینڈ کوآپریشن کے زیراہتمام منعقد کی گئی۔
منتظمین کے مطابق مقابلے کو عمر کے لحاظ 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں بچے،نو عمر اور نوجوان شامل تھے۔مقابلے میں حصہ لینے والےملک بھر کے چینی سکولوں کے 100 سے زائد شرکا میں سے 45 افراد نے انعامات جیتے۔
انعامات میں ہر گروپ کے 2 اول انعام،4 دوم پوزیشن کے انعام اور 6 تیسری پوزیشن کے انعامات کے علاوہ سب سے باصلاحیت ایوارڈ،سب سے تخیلاتی ایوارڈاور سب سے مقبول ایوارڈ جیسے خصوصی انعامات بھی شامل تھے۔
مقابلے کا مقصد موسیقی کے ذریعے چین-میانمار دوستی، ثقافتی تبادلوں اور چینی ثقافت سے آگاہی کو فروغ دینا تھا۔
مقابلے کا فائنل 22 اور 23 نومبر کو ینگون کے چین ثقافتی مرکز میں منعقد ہوا۔
