چین کے جنوب مغربی صوبے فوجیان کے دارالحکومت فوژو میں نرس انوائسز کے حصول کے لئے ایک مریض کی رہنمائی کررہی ہے- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی سٹیٹ ٹیکس انتظامیہ (ایس ٹی اے) نے اعلان کیا کہ چین یکم دسمبر سے ملک بھر میں مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ الیکٹرانک انوائسز کے استعمال کو فروغ دے گا۔
مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ الیکٹرانک انوائس ایک نئی قسم کی الیکٹرانک انوائس ہے جس کی قانونی حیثیت روایتی کاغذی انوائسز کی طرح ہے۔
یہ انوائس تمام عناصر کی معلومات کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے الیکٹرانک انوائس کی نئی شکل، اجراکا سادہ طریقہ کار اور زیادہ سہل استعمال کی سہولت مہیاکرتی ہے۔
رواں ماہ کے شروع میں ایس ٹی اے نے ریلوے مسافروں کے لئے مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ الیکٹرانک انوائسز کو فروغ دینے کا اعلان کیاتھا۔
