ہیڈ لائن:
لوک میلہ پاکستان کے ثقافتی ورثےکےسفر کی عکاسی کرتا ہے
جھلکیاں:
گزشتہ دنوں اسلام آباد میں سالانہ لوک میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔ ملک بھر سے فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی ۔ آئیے اس حوالے سے اس ویڈیو میں تفصیل جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ لوک میلہ فیسٹیول کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): عبدس وزیر، مہمان
3۔ لوک میلہ فیسٹیول کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
رنگین لباس پہنے فنکاروں نے روایتی سازوں سےہم آہنگ دھنیں بجائیں تو شرکا محو رقص ہو گئے۔ قدیم دھنیں گویا ایسی کہانیاں سنا رہی تھیں جو نسلوں سے منتقل ہوتی آئی ہیں۔ اس ماحول میں ایک شاندار ثقافتی تجربے کا احساس پیدا ہوا۔
ہر سال منعقد ہونے والے اس تہوار کو لوک میلہ کہا جاتا ہے۔ یہ میلہ 8 نومبر سے گزشتہ اتوار تک پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔ 10 دنوں پر مشتمل اس ایونٹ نے ملک بھر سے فنکاروں کو اپنا کام اور پرفارمنس پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔
سیاحوں نے میلے کا رخ کیا اور نمائش میں رکھے گئے مختلف ثقافتی فن پاروں کا جائزہ لیا۔ ان میں روایتی دستکاری، مقامی پکوان اور سحر انگیز پرفارمنس شامل تھیں۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): عبدس وزیر، مہمان
"یہ میلہ ہر سال پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوتا ہے۔ تمام صوبے اپنی ثقافت، دستکاریوں اور دیگر چیزوں کی نمائش کرتے ہیں۔ اس میلے کا مقصد دنیا کوپاکستان کا خوبصورت چہرہ دکھانا ہے۔ اسی طرح یہ ہماری معیشت کو بھی اچھے طریقے سے فروغ دے سکتا ہے۔”
عبد الحمید اس ایونٹ کے منتظمین میں شامل ہیں ، انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ 10 لاکھ سے زائد لوگ اس میلے میں شرکت سے لطف اندوز ہوئے۔
حمید نے بتایا کہ میلے میں مجموعی طور پر 500 سے زائد سٹال لگائے گئے تھے۔ ان سٹالز میں سعودی عرب، ترکیہ، ازبکستان اور انڈونیشیا کی نمائندگی بھی شامل ہے۔ میلے میں شریک ہونے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انتظامیہ نے کسی سٹال ہولڈر سے کرایہ نہیں لیا ۔
اسلام آباد سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link