ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹوجان لی ہانگ کانگ میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ہانگ کانگ( شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹوجان لی نے 2024 کی تقریب تقسیم اعزازات و ایوارڈز کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو اعزازات اور ایوارڈز پیش کئے ہیں۔
ایوارڈوصول کرنے والوں کا تعلق متنوع پس منظر کے ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تھا اور انہوں نے ہانگ کانگ کے لئے اہم خدمات انجام دیتے ہوئےکمیونٹی کے مختلف شعبوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔
رواں سال کے ایوارڈ وصول کرنے والوں میں میں 5 شخصیات کو گرینڈ باؤ ہینیا میڈل دیا گیا۔ ان میں ایگزیکٹو کونسل اور قانون ساز کونسل کے ایک رکن مارٹن لیاؤ چھیونگ ۔کانگ ، چینی ایسوسی ایشن آف ہانگ کانگ اینڈ مکاؤ اسٹڈیز کے مشیرلاؤ سیو۔ کائی ، ڈائریکٹر آف جاؤ تسونگ- آئی پیٹائٹ ایکول لی چک۔ فان ،چیئرمین آف ہینڈرسن لینڈ ڈویلپمنٹ پیٹر لی کا۔ کٹ، اور ہانگ کانگ فیڈریشن آف فوجیان ایسوسی ایشنز کے اعزازی چیئرمین لام شو۔ چٹ شامل تھے۔
12 افراد کو گولڈ باؤ ہینیا اسٹار،24 افراد کو سلور باؤ ہینیا اسٹار ،ایک شخص کو میڈل برائے بہادری (چاندی) بعد از وفات دیا گیا جو ان کے خاندان کے ایک رکن نے وصول کیا، 14 افراد کو منظم خدمات اور آزاد کمیشن برائے انسداد بدعنوانی کے لئے نمایاں خدمات کا تمغہ دیا گیا۔
40 افراد کو کانسی کا باؤ ہینیا اسٹار دیا گیا۔46 افراد کو منظم خدمات اور آزاد کمیشن برائے انسداد بدعنوانی کے لئے شاندار خدمات کا تمغہ دیا گیا۔105 افراد کو میڈل آف آنر سے نوازا گیا۔تقریباً 200 افراد کو چیف ایگزیکٹوکی جانب سے تعریفی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
جان لی نے تمام ایوارڈ وصول کرنےوالوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی جاری رکھیں گے اور کمیونٹی کی خدمت کرتے رہیں گے۔
