اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلکوپ 29 میں پیرس معاہدے کی شق 6 کے تحت عالمی کاربن...

کوپ 29 میں پیرس معاہدے کی شق 6 کے تحت عالمی کاربن ما رکیٹ کے حوالے سے مذاکرات مکمل

آذربائیجان کے باکو میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منعقدہ کوپ 29 کے مقام کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

باکو (شِنہوا) موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کی کانفرنس کے 29 ویں اجلاس (کوپ 29) کی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پیرس معاہدے کی شق 6 پر مذاکرات مکمل کرلئے ہیں جس میں سرحد پار کاربن کی تجارت عالمی ماحولیاتی اہداف کے تحت کی جائے گی۔

شق 6 ممالک کو اخراج میں کمی پر تعاون کرنے کے لئے قابل بھروسہ اور شفاف کاربن مارکیٹ مہیا کرتا ہے۔ اس سے ممکنہ طور پر قومی موسمیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں سالانہ 250 ارب امریکی ڈالر تک کی بچت ہوگی۔

کوپ 29 کے صدر مختار بابائیف نے کہا کہ ہم نے ایک دہائی طویل انتظار ختم کرکے 1.5 ڈگری تک کمی برقرار رکھنے کے لئے ایک اہم ذریعہ مہیا کردیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے جبکہ شق 6 اس کا عالمی حل مہیا کرتی ہے۔

معاہدے کے تحت کاربن مارکیٹس ترقی پذیر ممالک میں نمایاں سرمایہ کاری کے فروغ کو تیار ہیں جبکہ شفافیت اور ماحولیاتی تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

نئے قوانین میں انسانی حقوق کا احترام کرتے اور پائیدار ترقی کو فروغ دیتے ہوئے حقیقی، اضافی اور قابل پیمائش اخراج میں کمی کی جائے گی۔

یہ معاہدہ کوپ کے گلاسگو اور شرم الشیخ سمیت گزشتہ اجلاسوں میں کئی برس تک تعطل کا شکار مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے جہاں کاربن مارکیٹوں کے لئے ابتدائی قواعد طے کئے گئے تھے تاہم اس کے بنیادی اجزا کا معاملہ بدستور حل طلب تھا۔

کوپ 29 کے دوہرے مذاکرات کے طریقہ کار نے تعطل کو ختم کیا، جس کے نتیجے میں آرٹیکل 6 کے لئے حتمی قواعد کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!