منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچینی صدر کے دورہ لاطینی امریکہ سے دوستی، یکجہتی، تعاون اور ترقی...

چینی صدر کے دورہ لاطینی امریکہ سے دوستی، یکجہتی، تعاون اور ترقی کو فروغ ملا، چینی وزیر خارجہ

چینی صدر شی جن پھنگ کا لیما میں لوگ استقبال کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والا لاطینی امریکہ کا دورہ پہاڑوں اور سمندروں میں دوستی کا سفر، مشترکہ طور پر ترقی کے فروغ کے لئے یکجہتی کا سفر اور شراکت داری وسیع کرنے کے لئے تعاون کا سفر تھا۔

شی نے 13 سے 23 نومبر تک 31 ویں ایپیک اقتصادی سربراہ اجلاس میں شرکت کی ، پیرو کا سرکاری دورہ کیا ، 19 ویں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت اور برازیل کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

وانگ نے کہا کہ 11 دنوں میں شی نے تقریباً 40 دو طرفہ اور کثیر جہتی تقریبات میں شرکت کی اور تعاون کی 60 سے زائد دستاویزات پر دستخط کئے۔

وانگ نے کہا کہ لیما سے ریو ڈی جنیرو تک شی نے ایک بار پھر انسانی تاریخ کے دوراہے پر کثیرجہتی کو مضبوطی سے برقرار رکھنے کا واضح پیغام دیا ، عالمی نظم ونسق کے "لاطینی امریکی موقع” کو چینی دانشمندی سے واضح کیا اور شفافیت، انصاف، جرات، کھلے پن اور جامع انداز سے ایک ذمہ دار بڑے ملک کے طور پر چین کی ساکھ نمایاں کی۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ شی نے لیما میں ایپیک اقتصادی سربراہ اجلاس میں شرکت کی اور سی ای او سربرہ اجلاس سے خطاب کیا۔اس میں ایشیا ۔ بحرالکاہل کی معیشتوں پر زور دیا گیا کہ وہ حقیقی کثیرجہتی پر مسلسل عمل کریں، ایشیا۔ بحرالکاہل تعاون کے لئے ایک کھلا اور باہم مربوط نمونہ قائم کریں، ماحول دوست اختراع کو ایشیا۔ بحرالکاہل  کے لئے محرک بنائیں اور ایشیا ۔ بحر الکاہل کی ترقی کے لئے عالمی طور پر مفید اور جامع وژن برقراررکھیں۔

وانگ نے کہا کہ شی نے ہمیشہ ترقی کو بہت اہمیت دی ہے۔ ریو ڈی جنیرو میں جی 20 سربراہ اجلاس میں شی نے جامع اور منظم انداز میں چین کے عالمی نظم و نسق کا تصور واضح کیا  اور عالمی ترقی کو زیادہ جامع، سب کے لئے مفید، زیادہ لچکدار بنانے اور مشترکہ ترقی کے ساتھ منصفانہ دنیا قائم کرنے ضرورت پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!