چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چین بین الاقوامی سفری میلے کے دوران ایک سیاح بیجنگ 2022 سرمائی اولمپک گیمز کے ماسکوٹ کے ساتھ تصویر بنوارہی ہے- (شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا) چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے زیر اہتمام شنگھائی میں شروع ہونے والے چین عالمی سفری میلہ 2024 میں 80 ملکوں اور خطوں سے نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔
منتظمین کے مطابق 3 روزہ میلے میں ایک ہزار بین الاقوامی نمائش کنندگان اور تقریباً 600 ٹریول ایجنسیاں شریک ہوئیں جبکہ خریداروفروخت کنندگان کے درمیان 600 براہ راست ملاقاتیں ہوئیں۔
53ہزار مربع میٹر کے نمائشی مقام پر ہونے والا میلہ چینی اور بین الاقوامی ثقافتوں، سیاحت، سیاحت سے متعلقہ ٹیکنالوجیز،ثقافتی تخلیقی مصنوعات کے ساتھ ساتھ سیاحتی خدمات کے متنوع شعبوں پر مشتمل ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ کچھ غیر ملکی ٹریول ایجنسیاں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چینی صوبوں اور شہروں کے کئی سیاحتی روٹس پر کاروباری تحقیق کریں گی۔
چین نے بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کے لئے فرانس اور جرمنی سمیت 29 ملکوں کے لئے یک طرفہ طور پر ویزہ فری پالیسیاں نافذ کی ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link