محکمہ ماحولیات پنجاب نے لاکھوں ایکڑ زمین پر زرعی جنگل لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ترجمان محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق اقدام سے زرعی جنگل سے فضائی آلودگی کا خاتمہ ہو گا اور آکسیجن کی مقدار بڑھے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت سرکاری اور نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں میں بھی درختوں کی تعداد بڑھائی جائے گی،
لاہور کے گردونواح میں درختوں کا وسیع حفاظتی دائرہ بنانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ گاڑی کا سرٹیفائیڈ ہونا لازمی ہے، خراب گاڑیاں نہیں چلنے دیں گے۔سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹس اور بھٹوں پر چھاپے جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 14صنعتی یونٹ سیل اور 8 پرچے درج کئے گئے ہیں۔
