اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی الیکٹرک گاڑیوں پر محصولات یورپی یونین کے لئے نقصاندہ ہیں، ہنگری...

چینی الیکٹرک گاڑیوں پر محصولات یورپی یونین کے لئے نقصاندہ ہیں، ہنگری وزیرخارجہ

یورپی کمیشن نے چین کی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) پر ٹیکس کے فیصلے کو حتمی شکل دے دی ہے جو تجارتی تحفظ پسندی پر مبنی گمراہ کن اقدام ہے جس کا فائدہ صرف ایک جبکہ نقصان سب کو ہوگا- (شِنہوا)

استنبول(شِنہوا)ہنگری کے وزیرخارجہ وتجارت پیٹر سجارتو نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) پر محصولات عائد کرنے کا فیصلہ یورپی معیشت کے لئے برا اور نقصان دہ ہے۔

ترکیہ کی وزارت توانائی اور قدرتی وسائل کے زیر اہتمام انادولو ایجنسی کی جانب سے استنبول کانگریس سنٹر میں منعقدہ ایک روزہ استنبول توانائی فورم میں شرکت کے موقع پر پیٹرسجارتو نے شِنہوا کو بتایا کہ ہنگری کو یورپی یونین کے فیصلے پر افسوس ہے جو "غیر جمہوری” ہے کیونکہ یورپی یونین کے 27 رکن ممالک میں سے صرف 10 نے اس کی حمایت کی ہے۔

ہنگری کے وزیر نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ تعاون خاص طور پر اقتصادی تعاون بڑھانے کے حق میں ہیں۔ بہت سے چینی سرمایہ کار اب ہنگری میں سرگرم ہیں۔

پیٹرسجارتو نے مزید کہا کہ جب تجارت اور معیشت کی بات آتی ہے تو یورپی یونین کو چین کے ساتھ بہتر اور زیادہ فعال تعاون کرنا چاہئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!