اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے نامزد میٹ گیٹز اپنی نامزدگی سے دستبردار ہو گئے،امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیم بونڈی کواٹارنی جنرل نامزد کرد یا۔پیم بونڈی امریکی ریاست فلوریڈا کی اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں بونڈی طویل عرصے سے ٹرمپ کی حامی رہی ہیں اور ان کے پہلے مواخذے کی سماعت کے دوران جب ٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگا تو وہ ٹرمپ کی وکیل تھیں۔ قبل ازیں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے سابق رکنِ پارلیمنٹ میٹ گیٹز کو اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے نامزد کیا تھا۔
