اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نےاپنے مستقبل کے انسان بردار قمری مشن کی مزید تفصیلات جاری...

چین نےاپنے مستقبل کے انسان بردار قمری مشن کی مزید تفصیلات جاری کر دیں

چینی انسان بردار خلائی گاڑی کی فرضی تصویر-(شِنہوا)

شین زین(شِنہوا) چین نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اپنے مستقبل کے انسان بردار قمری مشن کی مزید تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے(سی ایم ایس اے) کی جانب سے ہومان خلائی سمپوزیم میں جاری کردہ اینی میشن ویڈیو میں ایک خلا نورد کو چاند کی سطح پر قمری گاڑی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں مرکز کے لینڈنگ مقام کے ساتھ 3 روزہ ڈرائیونگ روٹ دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو کے مطابق چین کا انسان بردار قمری لینڈنگ مشن اہم ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرے گا جن میں زمین سے چاند تک کا انسانی سفر،چاند کی سطح پر محدود مدت کا قیام اور انسان اور روبوٹ کے اشتراک سے تحقیق شامل ہیں۔

چین 2030 تک چاند پر انسان پہنچانا اور بڑے پیمانے پر سائنسی خلائی تجربات کرنا چاہتا ہے۔

سی ایم ایس اے کے مطابق لانگ مارچ-10 کیریئر راکٹ،انسان بردار مینگ ژو خلائی جہاز،قمری طشتری لان یے،خلا نوردوں کے زیب تن کرنے کے لئے ملبوسات اور قمری گاڑی کی ابتدائی شکلوں میں تیاری اور گراؤنڈ ٹیسٹ منصوبے کے مطابق جاری ہیں۔

سازوسامان کی تیاری اور تجربے کے لئے ضروری سہولیات مکمل اور فعال کردی گئی ہیں۔وینگ چھانگ میں خلائی جہاز کی روانگی کے مقام پر تعمیر کا کام بھی منصوبہ بندی کے تحت جاری ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!