چین، جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر یی بن میں 2024 ورلڈ پاور بیٹری کانفرنس کے موقع پر منعقدہ ایک نمائش میں سیاح نئی توانائی (این ای وی) کے لئے 800 وولٹ ڈوئل۔موٹر ڈرائیو سسٹم سے متعلق آگاہی حاصل کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) دنیا میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی کے دوران چین ہدف پر مبنی اور مئوثر پالیسیوں کے امتزاج سے عالمی اقتصادی منظر نامے میں استحکام پیدا کر رہا ہے جہاں مستقل بحالی برقرار ہے اور ترقی کے نئے محرکات پیدا ہورہے ہیں۔
چین نے اعلیٰ معیار کی ترقی کی رفتار بڑھاتے ہوئے عالمی صنعتی چینز کو مضبوط بنانے اور عالمی ماحول دوست تبدیلی کی قیادت کرتے ہوئے دنیا کی ترقی میں بطور انجن اپنا کردار مستحکم کیا ہے۔
چینی حکام نے رواں سال ترقی کے فروغ سے متعلق متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ان میں ایک ایسا پروگرام شامل ہے جو بڑے پیمانے پر سازوسامان کو بہتر بنانے اور اشیائے صرف کے تبادلے کو فروغ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ انتہائی طویل خصوصی ٹریژری بانڈز بھی جاری کئے گئے ہیں۔
ستمبر کے اختتام سے معاشی سائیکل پر منفی اثرات کی روک تھام کی کوششیں تیز کرتے ہوئے کاروباری اداروں کی معاونت اور مارکیٹ توقعات میں اضافے کے لئے متعدد اضافی پالیسیاں متعارف کرائی گئیں ۔
ان اقدامات کے معاشی اثرات واضح ہوچکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں خوردہ فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 4.8 فیصد اضافہ ہوا جو ستمبر کے 3.2 فیصد اضافے کے مقابلے میں زائد ہے۔
