چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کارسازی کی عالمی نمائش 2024 میں شہری سکائی ورتھ آٹو کے بوتھ پر گاڑیاں دیکھ رہے ہیں- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی مسافر کار ساز تنظیم (سی پی سی اے) نے کہا ہے کہ اکتوبر میں چین کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 11.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سی پی سی اے کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ مجموعی طور پر22 لاکھ 60 ہزار مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ ایک ہفتے پر محیط قومی تعطیلات اور گاڑیوں کے تبادلے کے قومی پروگرام کے باعث فروخت میں اضافہ دیکھا گیا۔
سی پی سی اے کے مطابق اکتوبر میں نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی) کی فروخت میں تقریباً 12 لاکھ یونٹس کا اضافہ ہوا جبکہ پٹرول گاڑیوں کی فروخت کم ہوکر 10 لاکھ 70 ہزار یونٹس رہ گئی۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ اسے توقع ہے کہ نومبر میں چین کے "ڈبل 11” شاپنگ فیسٹیول اور 15 سے 24 نومبر تک جاری رہنے والی 22 ویں گوانگ ژو انٹرنیشنل آٹوموبائل نمائش کی وجہ سے مسافر کاروں کی فروخت میں اضافہ جاری رہے گا۔
سی پی سی اے نے توقع ظاہر کی ہے کہ نومبر میں مسافر کاروں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 15.4 فیصد اضافے کے ساتھ 24 لاکھ یونٹس اور نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت 12 لاکھ 80 ہزار یونٹس تک پہنچ جائے گی۔
