اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی بحری جہاز ہسپتال ’’پیس آرک‘‘ کا الجیریا میں تکنیکی قیام

چینی بحری جہاز ہسپتال ’’پیس آرک‘‘ کا الجیریا میں تکنیکی قیام

چائنیز پیپلزلبریشن آرمی (پی ایل اے) کے بحری جہاز ہسپتال ’’پیس آرک‘‘ کے عملے کے ارکان عرشے سے ہاتھ ہلاتے ہوئے- (شِنہوا)

الجیرز(شِنہوا)چینی بحری جہاز ہسپتال ’’پیس آرک‘‘ ہم آہنگی مشن 2024 کے دوران 5 روزہ تکنیکی قیام کے لئےالجیریا کی الجیرز بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔

جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے الجیرز بندرگاہ پر لنگرانداز ہوا۔جہاز کے عملے کے ارکان نے عرشے پر آ کر استقبال کے لئے جمع ہونے والے ہجوم کو ہاتھ ہلائے۔

بندرگاہ پر الجیرین فوجی حکام،الجیریا میں چینی سفارتخانے کے عملے اور دیگر نمائندوں نے جہاز کا استقبال کیا۔

قیام کے دوران الجیرین ڈاکٹروں،افسران،مقامی چینی شہریوں اور چینی کمپنیوں کے ملازمین کو جہاز دیکھنے کے لئے مدعو کیا جائے گا۔جہاز کا عملہ مقامی فوجی عجائب گھرکا دورہ کرے گا اور الجیرین بحریہ کے افسران کے ساتھ دوستانہ فٹ بال میچ کھیلےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!