برازیل کے صدر لوئس اناسیو لولا ڈی سلوا اور ان کی اہلیہ روسانیگیلا ڈی سلوا چینی صدر شی جن پھنگ کا خیرمقدم کررہے ہیں- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین نئے دور میں دوطرفہ تعلقات کو مسلسل بہتر بنانے کے لئے برازیل کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں صدر شی جن پھنگ کے جنوبی امریکی ملک کے سرکاری دورے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس دورے میں دونوں ممالک کے صدور نے چین اور برازیل کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے فیصلے کا اعلان کیا۔
ترجمان کے مطابق صدر شی جن پھنگ اور صدر لوئس اناسیو لولا ڈی سلوا نے چین اور برازیل کے تعلقات کے گزشتہ 50 سالوں کا جائزہ لیا اور اتفاق کیا کہ یہ تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اگلے سال چین سیلاک فورم کے باضابطہ آغاز کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ چین برازیل اور دیگر لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ مل کر چین۔لاطینی امریکی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کو تیار ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link