اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور تھائی لینڈ کی مینگروو کے تحفظ کے لئے اشتراک، کوششیں...

چین اور تھائی لینڈ کی مینگروو کے تحفظ کے لئے اشتراک، کوششیں جاری

تھائی لینڈ کے شہر رایونگ میں مینگروو وٹ لینڈ میں خواتین سیاح تصویر بنارہی ہیں-(شِنہوا)

پھانگ نگا،تھائی لینڈ(شِنہوا)چین اور تھائی لینڈ کے درمیان مینگروو ماحولیاتی تحفظ سے متعلق سرگرمیوں کا ایک سلسلہ تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے پھانگ نگا میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے قدرتی وسائل اور سمندری محکموں کے 60 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔

2 روزہ تقریب کے دوران تھائی لینڈ کے آو پھانگ-نگا نیشنل پارک میں چین-تھائی لینڈ تعاون برائے مینگروو تحفظ کے لئے علاقے کی نشاندہی کی گئی، جس کا رقبہ 311 ہیکٹر پر محیط ہے اور یہ پھانگ نگا بے کے ساحل پر واقع ہے۔

تھائی لینڈ کے شہر ریونگ میں مینگروو وٹ لینڈ کا فضائی منظر -(شِنہوا)

صحرائی اور نیم صحرائی ساحلوں کے سمندری زون میں اگنے والے مینگروو سمندری پانی کو صاف کرنے، ہوا اور لہروں کو روکنے، کاربن کو الگ کرنے اور ذخیرہ کرنے اور حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تھائی لینڈ کے محکمہ سمندری اور ساحلی وسائل کے تحت مینگروو ریسورسز ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر 3 کی ڈائریکٹر اونیچا نے کہا کہ تھائی لینڈ مینگروو کے تحفظ اور بحالی کی ٹیکنالوجی میں چین کے بھرپور تجربے سے سیکھ سکتا ہے۔

یہ تقریب  آب و ہوا اور سمندری ماحولیاتی نظام کے حوالے سے چین-تھائی لینڈ مشترکہ لیبارٹری کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!