چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی امن ٹرین طبی ٹیم لاؤس کے شمالی علاقہ میں ایک زیڈ۔ 8 جی ریسکیو ہیلی کاپٹر میں ایک زخمی چینی سیاح کا علاج کر رہی ہے۔(شِنہوا)
وینتیان (شِنہوا) "امن ٹرین۔2024″چین۔لاؤس انسانی ہمدردی اور طبی بچاؤ کی مشترکہ مشق لاؤس کے وسطی صوبے وینتیان کے ضلع پھون ہانگ کے پھون ہانگ ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی۔
مشق میں چین اور لاؤس کی افواج کی مشترکہ کمانڈ اور مشترکہ بچاؤ کی کارروائی کو اجاگر کیا گیا۔ فریقین نے زخمیوں اور مریضوں کا علاج، صحت اور وبائی امراض کی روک تھام اور نفسیاتی ہنگامی مداخلت جیسے مختلف کورسز مشترکہ طور پر کئے۔
دونوں طرف کی طبی ٹیموں نے متعدد اقسام کی تربیت اور مشقوں کے ذریعے مختلف کاموں کی تقسیم اورتعاون کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
مشق کے دوران موقع پر موجود سرچ اینڈ ریسکیو فورسز نے فوری طور پر آفت زدہ علاقے میں داخل ہو کر مثاثرہ افراد کی تلاش اور ان کی بچاؤ کی کارروائیاں کیں۔
چین۔لاؤس مشترکہ طبی بچاؤ ٹیم نے زخمیوں اور مریضوں کی درجہ بندی کرکے ہنگامی علاج کیا، آفت زدہ علاقے میں خوراک اور پانی کے ذرائع کی جانچ کی اور ماحول کو صاف کیا اور ریسکیو ہیلی کاپٹروں اور ایمبولینسوں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
