فوژو (شِنہوا) چین کے اعلیٰ عوامی استغاثہ (ایس پی پی) نے بڑے پرتشدد اور سنگین جرائم پر قانون کے تحت سخت اور فوری سزا پر زور دیا ہے۔
مشرقی صوبے فوجیان کے شہر فوژو میں فوجداری استغاثہ کے کام سے متعلق ایک کانفرنس کے دوران ایس پی پی نے ملک بھر میں استغاثہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے طویل مدتی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے قومی سلامتی اور سماجی نظم و نسق کو خطرے میں ڈالنے والے جرائم کے خلاف مجرمانہ مقدمہ چلانے اور ان سے نمٹنے کے لئے اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں۔
انہوں نے منظم جرائم کو مستقل بنیادوں پرجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا طریقہ کار بہتر بنانے اور دھوکہ دہی، غلط معلومات، جُوا اور سائبر اسپیس تشدد سے متعلق سائبر اسپیس جرائم کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔
