چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ چین کےشمالی تھیان جن میں قومی سپرکمپیوٹر مرکز کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
تھیان جن (شِنہوا) تھیان جن میں قومی سپرکمپیوٹر مرکز کے مطابق چین کی نئی نسل کا تھیان حہ سپر کمپیوٹر بگ ڈیٹا گرین گراف 500 کی تازہ ترین درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
گراف 500 سپر کمپیوٹر گراف کمپیوٹیشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مستند ترین بین الاقوامی فہرست ہے جس کا پہلی بار اجرا 2010 میں ہوا تھا۔
یہ بڑے گراف چلانے کے لئے دنیا بھر کے سپر کمپیوٹرز کی کارکردگی اور توانائی کی صلاحیت کی درجہ بندی کرتا ہے، اس مقصد کے لئے یہ ایم ٹی ای پی ایس / ڈبلیو کارکردگی میٹرک کا استعمال کرتا ہے۔ ایک ایم ٹی ای پی ایس / ڈبلیو فی واٹ دس لاکھ ٹریورسڈ ایج فی سیکنڈ ہے۔
نئی نسل کا تھیان حہ سپر کمپیوٹر گرین گراف 500 درجہ بندی کے بگ ڈیٹا کیٹیگری میں 6,320.24 ایم ٹی ای پی ایس / ڈبلیو کے ساتھ سرفہرست ہے۔ آخری بار تھیان حہ اس فہرست میں جولائی 2021 میں پہلی پوزیشن پر آیا تھا۔
تھیان جن میں قومی سپرکمپیوٹر مرکز کے چیف سائنسدان مینگ شیانگ فائی کا کہنا ہے کہ اول درجے کا مطلب یہ ہے کہ تھیان حہ سپرکمپیوٹر نے پیچیدہ ڈیٹا تجزیے کو سنبھالنے میں بین الاقوامی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور نئی نسل کی ذہین ٹیکنالوجیز کی ترقی میں نمایاں مدد فراہم کرے گا۔
بڑے پیمانے پر ڈیٹا تجزیہ کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ گراف کمپیوٹنگ بڑے اعداد و شمار اور مصنوعی ذہانت میں ایک اہم ستون بنتا جارہا ہے جس کے باعث یہ شعبہ تحقیقی میدان میں نمایاں درجہ اختیار کرگیا ہے۔
