پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کی 41 ویں انٹارکٹک مہم کے لئے مال بردار بحری جہاز...

چین کی 41 ویں انٹارکٹک مہم کے لئے مال بردار بحری جہاز روانہ

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر ژانگ جیا گانگ سے مال بردار  بحری جہاز یونگ شینگ چین کی 41 ویں انٹارکٹک مہم کے لیے روانہ ہورہا ہے۔(شِنہوا)

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کی  41 ویں انٹارکٹک مہم کے لئے ایک مال بردار بحری جہازن یونگ شینگ مشرقی صوبے جیانگسو سے روانہ ہو گیا ہے، جہاز پر انٹارکٹیکا میں چین کے چھن لنگ اسٹیشن کے لئے سامان لدا ہوا ہے۔

جہاز کی آپریٹر کوسکو شپنگ اسپیشلائزڈ کیر ئیرز کمپنی لمیٹڈ کے مطابق جہاز پر انٹارکٹیکا میں چھن لنگ اسٹیشن کی معاون بنیادی سہولیات کے لئے تقریباً 16 ہزار مکعب میٹر تعمیراتی مواد  موجود ہے۔

کمپنی نے بتا یا کہ  155.95 میٹر لمبائی اور 23.7 میٹر چوڑائی کے حامل 20 ہزارٹن وزنی آئس کلاس کثیرالمقاصد جہاز یونگ شینگ کا ڈیڈ ویٹ 19 ہزارٹن ہے۔

چین کی 41 ویں انٹارکٹک مہم کی ٹیم یکم نومبر کو روانہ ہوئی تھی جبکہ توقع ہے کہ یہ مشن تقریباً 7 ماہ جاری رہے گا۔

اس مہم میں 3 بحری جہاز استعمال ہوں گے جن میں تحقیقی آئس بریکرز شوئے لونگ اور شوئے لونگ 2، یا سنو ڈریگن اور سنو ڈریگن 2 کے ساتھ ساتھ مال بردار جہاز یونگ شینگ بھی شامل ہیں۔

آمدہ مہینوں میں  محققین چھن لنگ اسٹیشن کے لئے معاون بنیادی سہولیات کی تعمیر کریں گے۔ وہ انٹارکٹک ماحولیاتی نظام پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا جائزہ لیں گے اور بین الاقوامی تحقیق اور لاجسٹک میں تعاون کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!