ہیڈ لائن:
کمبوڈیا میں واٹر فیسٹیول کے دوران ڈریگن کشتیوں کی دوڑ انعامی تقریب کے ساتھ ختم ہو گئی
جھلکیاں:
کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پن، میں منعقدہ سالانہ واٹر فیسٹیول کے دوران ڈریگن کشتیوں کی دوڑ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ یہ دوڑ فیسٹیول کا ایک خاص حصہ ہے جو اپنا تاریخی پس منظر رکھتا ہے۔ آئیے اس حوالے سے اس ویڈیو میں تفصیل جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (خمر): رتھ ویرا، صوبہ کامپونگ چم سے کشتی دوڑ میں شریک شخص
2۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (خمر): پنگ سرے چن، تماشائی
3۔ کشتیوں کی دوڑ اور تماشائیوں کے مختلف مناظر
4۔ آتش بازے کے مختلف مظاہرے
تفصیلی خبر:
کمبوڈیا میں ہفتہ کی شام روایتی واٹر فیسٹیول کے دوران ڈریگن کشتیوں کی دوڑ ختم ہو گئی ہے۔ فیسٹیول میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملک کے بادشاہ نورودوم سیہامونی اختتامی تقریب میں وزیر اعظم ہن مینت اور دیگر معززین کے ہمراہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے 3 روزہ دوڑ میں سب سے تیز رفتار اور خوبصورت قرار دی گئی کشتیوں کو ٹرافیاں پیش کیں۔
کشتیوں کی دوڑ کی ٹیکنیکل کنٹرول کمیٹی کے وائس چیئرمین باؤ چم سیرے نے بتایا کہ اس سالانہ کشتی دوڑ میں مجموعی طور پر 348 کشتیوں اور تقریباً 22 ہزار ملاحوں نے حصہ لیا۔ دوڑ کے شرکا نے اپنی کشتیاں 1.7 کلومیٹر طویل دریائے ٹونل سیپ کے اس حصے میں دوڑائیں جو دارالحکومت کے شاہی محل کے سامنے سے گزرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشتیوں کی دوڑ ، واٹر فیسٹیول کا مرکزی حصہ سمجھا جاتا ہے جو 3 دن کےتک جاری رہتی ہے۔
چم سیرے نے بتایا کہ کشتیوں کی یہ دوڑ 11 ویں صدی کے آخر میں شروع ہوئی جس کا مقصد قدیم کمبوڈیا سلطنت کی خمر بحری افواج کی طاقت کے مظاہرہ کرنا ہوتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیسٹیول دریائے ٹونل سیپ میں پانی کے مخالف بہاؤ کی انفرادیت کو بھی ظاہر کرتا تھا۔ یہ الٹ بہاؤ ٹونلے سیپ جھیل کو دریائے میکونگ سے ملاتا ہے۔
واٹر فیسٹیول ایشیا کے اس جنوب مشرقی ملک کے سب سے زیادہ خوشگوار اور لطف سے بھرپور میلوں میں سے ایک ہے۔ فیسٹیول کے شرکا دن کے وقت کشتی دوڑ دیکھتے ہیں۔ پھر رات کو انہیں روشنی سے مزین فلوٹس کی پریڈ، آتشبازی اور موسیقی کی محافل سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (خمر): رتھ ویرا، صوبہ کامپونگ چم سے کشتی دوڑ میں شریک شخص
” ہماری کشتی میں 73 ملاح ہیں۔ یہ ملاح صوبہ کامپونگ چم سے آئے ہیں۔ میں نے دو بار واٹر فیسٹیول میں حصہ لیا ہے۔ میں اس سال ڈریگن کشتی دوڑ میں حصہ لے کر بہت خوش ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (خمیر): پنگ سرے چن، تماشائی
” میں متعدد مرتبہ واٹر فیسٹیول کے دوران کشتیوں کی دوڑ دیکھے آئی ہوں۔ میں واٹر فیسٹیول مناتے ہوئے بہت خوش ہوں۔ یہ ہماری خوبصورت ثقافت اور روایات کا عکاس ہے۔میں لوگوں پر زور دوں گی کہ وہ واٹر فیسٹیول کا ساتھ دیں اور آئندہ برسوں میں یہاں ضرور آئیں۔ یہ فیسٹیول ہمیں بہت خوشی دیتا ہے۔”
پنوم پن سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link