اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسمنگولیا کے دارالحکومت میں چینی ادبی مقابلے کا انعقاد

منگولیا کے دارالحکومت میں چینی ادبی مقابلے کا انعقاد

ہیڈ لائن:

منگولیا کے دارالحکومت میں چینی ادبی مقابلے کا انعقاد

جھلکیاں:

منگولیا کے دارالحکومت میں چینی ادبی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں ملک بھر سے مختلف سکولوں کے طلبا نے شرکت کی۔ آئیے اس ویڈیو میں اس حوالے سے مکمل تفصیل جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ چینی ادبی مقابلے کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں جمعہ کے روز چینی ادب کا 13واں سالانہ مقابلہ منعقد ہوا۔ مقابلے میں منگولیا کے مڈل سکول کے طلبا نے شرکت کی۔مقابلے کا اہتمام نیشنل یونیورسٹی آف منگولیا کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے کیا تھا۔ اس کا مقصد طلبا کو کلاسیکی چینی ادب کی اہمیت سے روشناس کرانا تھا تاکہ اس کے ذریعے چین اور منگولیا کے درمیان ثقافتی تعلقات مستحکم ہو سکیں۔

مقابلے میں پورے ملک سے 20 سکولوں کے کل 93 طلباء نے حصہ لیا اور 46 ادبی کلام سنائے۔اولان باتور کے خی شنگ سکول کے دو طالب علموں نے نظم "فُل ریور ریڈ”  سنا کر مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اولان باتور سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!