اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاناحتجاج کیس میں عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

احتجاج کیس میں عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کوتھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمےمیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، جسمانی ریمانڈ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نےمنظورکیا۔

عدالت نےملزم کو 26نومبرکودوبارہ پیش کرنےکاحکم دیا،ملزم کےخلاف تھانہ نیوٹاؤن میں 28ستمبر کے احتجاج پرمقدمہ درج ہے،بانی پی ٹی آئی کی مقدمے سےڈسچارج کرنےکی درخواست مستردکردی گئی۔

پراسیکیوشن نےملزم عمران خان کا 15 روزہ ریمانڈ مانگا تھا،تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل میں ہی بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کریگی بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ شب نیو ٹاؤن پولیس نے اڈیالہ جیل میں باضابطہ گرفتار کیا تھا،بانی پی ٹی آئی کیخلاف 28 ستمبراحتجاج کی کال دینےپرانسداددہشتگردی دفعات کےتحت مقدمہ درج ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!