اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب کے 3 اضلاع...

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب کے 3 اضلاع میں رینجرز طلب

 پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب کے 3 اضلاع میں رینجرز طلب کرلی گئی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی گئی ہے جس سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے 3 اضلاع میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی ، جہلم اور اٹک میں رینجرز طلب کی گئی جبکہ اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست بھجوا دی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کے 2، 2 ونگز کی خدمات لی گئیں جو کل 22 نومبر سے غیر معینہ مدت کیلئے تعینات کی جائیں گی۔

جہلم میں 22 سے 27 نومبر تک رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔

رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پرکیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!