بالی وڈ عامر خان نے کہا ہے کہ میں نے فلم انداز اپنا اپنا کی شوٹنگ کے دوران جان بوجھ کر فلم کے تسلسل کو توڑنے کی کوشش کی۔ اپنے ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ فلم انداز اپنا اپنا میں میرا کرادار مزاحیہ اور باتونی تھا جس میں تمام مضحکہ خیز ڈائیلاگز تھے میرا کردار ڈمبو شخص کا تھا جسے میں نے ناقابل یقین حد تک نبھایا۔
دوران انٹرویو سلمان خان نے یہ اعتراف کیا کہ میں نے فلم انداز اپنا اپنا کی شوٹنگ کے دوران جان بوجھ کر فلم کے تسلسل کو توڑنے کی کوشش کی تاکہ اس میں تاخیر ہوسکے، فلم کو ریلیز ہونے میں 6 ماہ کا عرصہ تھا اس کے باوجود میں فلم کی تاخیر کیلئے سرتوڑ کوشش کررہا تھا، میں انہیں تاریخیں دے رہا تھا اور اپنی ٹوٹی ہوئی ٹانگ سے ہراساں کررہا تھا،
میں نے اپنے بال چھوٹے کر لیے تھے لہذا فلم کی شوٹنگ کا تسلسل ختم ہوگیا۔یاد رہے بالی وڈ کی بہترین کامیڈی فلموں میں شامل فلم انداز اپنا اپناکو ریلیز ہوئے 30 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اس فلم کی اسٹار کاسٹ عامر خان، سلمان خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور پر مشتمل تھی۔
