اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپاکستان کا افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پر...

پاکستان کا افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پر اظہارتشویش

پاکستان نے افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی صرف افغانستان نہیں پاکستان سمیت ہمسایوں کیلئے بھی خطرہ ہے، امید ہے افغانستان عالمی سطح پر اپنے وعدے پورے کرے گا،افغانستان بارے خصوصی مندوب کی تقرری کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،اقوام متحدہ میں امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس ہے، عدالتی معاملات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہیں۔

 ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہاکہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تحفظات ہیں، ان دہشت گرد گروہوں کو ملنے والی بیرونی حمایت بھی باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی صرف افغانستان نہیں بلکہ پاکستان سمیت ہمسایوں کیلئے بھی خطرہ ہے، افغانستان کو دہشت گرد گروہوں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کر دیئے ہیں، افغانستان کو دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے، امید ہے افغانستان عالمی سطح پر اپنے وعدے پورے کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان سے متعلق خصوصی مندوب کی تقرری کی کوئی تجویز فی الحال زیر غور نہیں۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی اسرائیلی سرگرمیوں پر رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے پاکستان میں سیاسی اور شخصی آزادیوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر برطانوی رکن اسمبلی کے برطانوی فارن سیکرٹری کو لکھا گیا خط دیکھا ہے،یہ خط برطانوی پارلیمان اور ایک رکن پارلیمان کے درمیان خط و کتابت ہے جو کہ برطانوی پارلیمانی نمائندوں کا اندرونی معاملہ ہے،

یہ خط حکومت پاکستان کو سرکاری طور پر نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی معاملات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہیں۔ترجمان نے کہاکہ سیکیورٹی معاملات پر پاکستان کے امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں میں بیلسٹک میزائل جانے کے معاملے پر بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بیلاروس کے صدر 25سے 27نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے،

دورے کے دوران بیلاروسی صدر کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ سمیت اہم معاہدوں پر بات چیت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے بھی رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا، اس دوران ان کی  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!