حکومت پاکستان نے 350ارب روپے کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز نیلام کر دیئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق حکومت نے 350ارب روپے مالیت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز نیلام کردیئے ہیں، نیلامی میں پی آئی بیز فروخت کرنے کا ہدف 300ارب روپے تھا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل حکومت نے نیلامی میں 776ارب کے ٹی بلز فروخت بھی کئے تھے۔
