اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2024عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووزین سربراہ اجلاس کا آغاز

چین میں 2024عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووزین سربراہ اجلاس کا آغاز

چین  کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ  کے ووزین میں 2024 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووزین سربراہ اجلاس کا منظر۔(شِنہوا)

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے قدیم آبی قصبے ووزین میں 2024 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس (ڈبلیو آئی سی) ووزین سربراہ اجلاس کا بدھ کے روز آ غاز ہو گیا ہے۔

2024 ایڈیشن کا موضوع ”ایک اچھے ڈیجیٹل مستقبل  کے لئےلوگوں پر مرکوز مصنوعی ذہانت کی قبولیت۔سائبر سپیس میں مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی کی تعمیر”ہے۔

 اس میں 24 ذیلی فورمز شامل ہیں جن میں عالمی ترقیاتی اقدام، ڈیجیٹل معیشت، اور مصنوعی ذہانت  ٹیکنالوجی کے نظم و نسق جیسے موضوعات شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی امور کے انڈر سیکرٹری جنرل لی جون ہووا نے افتتاحی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے کہا کہ مصنوعی ذہانت زندگیوں کو ناقابل تصور رفتار سے تبدیل کر رہی ہے، ہم صرف اسی صورت میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ناقابل یقین صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب ہم اسے لوگوں پر مرکوز نقطہ نظر سے اپنائیں اور عالمی ضروریات اور نظریات کو سمجھنے کے لیے مکالمے کو فروغ دیں۔

افتتاحی تقریب کے دوران عالمی انٹرنیٹ کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد اور اداروں کو  ان کے کردار پرخراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ایوارڈ دیا گیا۔

ڈبلیو آئی سی کے فریم ورک کے تحت کانفرنس میں اے آئی کے حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی کے قیام، تھنک ٹینک تعاون پروگرام کے آغاز اور ایک بین الاقوامی ڈیجیٹل تربیتی ادارے کے قیام پر بھی غور کیا جائے گا۔

رواں سال کا ڈبلیو آئی سی ووزین سربراہ جمعہ کو ختم ہو گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!