اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں جنوری تا اکتوبر 2024 کے دوران بجلی کے استعمال میں...

چین میں جنوری تا اکتوبر 2024 کے دوران بجلی کے استعمال میں 7.6 فیصد اضافہ

چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں ژانگ پو ونڈ فارم کا ایک منظر ۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2024 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران بجلی کے استعمال میں گزشتہ برس کی نسبت 7.6 فیصد اضافہ ہوا جوکہ بجلی کی کھپت کے بارے میں معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم پیمانہ ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے بد ھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف اکتوبر میں بجلی کے استعمال میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کی بنیادی صنعتوں میں بجلی کے استعمال میں جنوری سے اکتوبر کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 6.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس کے دوسرے اور تیسرے درجے کے شعبوں میں بجلی کا استعمال بالترتیب 5.6 فیصد اور 11 فیصد بڑھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مدت کے دوران رہائشی علاقوں میں بجلی کے استعمال میں 12.3 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!