اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی نائب وزیراعظم کی ویتنامی ہم منصب سے ملاقات

چینی نائب وزیراعظم کی ویتنامی ہم منصب سے ملاقات

چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ ویتنام کے نائب وزیراعظم لی تھان لونگ سے چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر وو زین میں ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ہانگ ژو (شِنہوا) چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے ویتنامی ہم منصب لی تھان لونگ سے  ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ڈنگ کا کہنا تھا کہ چین اور ویتنام دوست ہمسایہ ہیں جو آئندہ سال اپنے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منائیں گے۔

ڈنگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین ویتنام کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں جماعتوں اور ممالک کے اعلی رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنایا جاسکے۔اس کے علاوہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ ویتنام برادری کے قیام کو جامع انداز میں آگے بڑھاکر دونوں عوام کو مزید ٹھوس فوائد مہیا کئے جاسکیں۔

اس موقع پر لی تھان لونگ نے اصلاحات اور کھلے پن میں چین کی عظیم کامیابیوں پر مبارکباد دی۔

 انہوں نے کہا کہ ویتنام چین کے ساتھ قریبی اور اعلیٰ سطح کے تبادلے برقرار رکھنے، عملی تعاون مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطح پر لے جانے کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

 ویتنامی نائب وزیراعظم لی تھان لونگ 2024 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس وو ژین سربراہ اجلاس  میں شرکت کے لئے چین آئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!