اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینملائیشین سمارٹ ٹیکنالوجی ایکسپو میں چینی کمپنیاں دلچسپی کا محور

ملائیشین سمارٹ ٹیکنالوجی ایکسپو میں چینی کمپنیاں دلچسپی کا محور

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں  سڑک پر’’ڈبل 11‘‘ شاپنگ فیسٹول کے اشتہار آویزاں کئے گئے ہیں-(شِنہوا)

کوالالمپور(شِنہوا)سمارٹ نیشن نمائش2024 میں شریک چینی ٹیک کمپنیاں دلچسپی کا محور بنی ہیں جن میں الیکٹرک گاڑیاں(ای وی) اور چارجنگ سٹیشن تیار کرنے والی کمپنیاں قابل ذکر ہیں۔

ملائیشیا انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ ایگزیبیشن سنٹر میں 19 سے 21 نومبر تک منعقدہ ایکسپو ٹیکنالوجی کی سرکردہ نمائش ہے جس میں سمارٹ شہروں،پائیدار زراعت اور بجلی سے چلنے والی مصنوعات کی جدید تخلیقی ایجادات کے ذریعے تبدیل ہونے والے مستقبل کا تصور پیش کیا جاتا ہے۔نمائش میں 21 ہزار سے زائد صنعتی ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔

کئی چینی کارساز کمپنیاں بھی کامیابی سے ملائیشین منڈی میں داخل ہوگئی ہیں۔بی وائے ڈی،چیری اور گریٹ وال موٹر نے چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے اور چارجنگ کی سہولیات کی مانگ بڑھاتے ہوئے کئی ماڈل متعارف کرائے ہیں جن میں دلچسپی اور فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چارجنگ کی سہولیات فراہم کرنے والوں میں شین زین انفائی پاور کمپنی لمیٹڈ بھی شامل ہے جو قابل تجدید توانائی کے لئے بجلی کی فراہمی اور بجلی نظام کی ماہر کمپنی ہے۔

شین زین انفائی پاور کمپنی لمیٹڈ میں ایشیا بحر الکاہل کے شعبہ مارکیٹنگ کی سیلز ڈائریکٹر لنڈا چھی نے شِنہوا کو بتایا کہ چین کی زیادہ سے زیادہ نئی توانائی گاڑیاں ملائیشین منڈی میں داخل ہوگئی ہیں جن کے آنے سے چارجنگ کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔

ملائیشیا کے وزیر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی گوبند سنگھ دیو نے نمائش کی افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا نئی ٹیکنالوجیاں اپنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ملائیشیا نے ای ویز اور مصنوعی ذہانت سے آگے بڑھتے ہوئے مختلف شعبوں میں علاقائی مرکز بننے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!