برطانیہ کے لندن میں چینی رقص ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں یوکے چائنہ پرفارمنگ آرٹس سے وابستہ اینڈا تھامس رقص پیش کررہی ہیں۔(شِنہوا)
لندن (شِنہوا) ایک آن لائن سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 60 فیصد سے زائد شرکاء برطانیہ کے چین کے ساتھ مزید مضبوط اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں۔
دی ٹائمز کے ذریعے کئے جانے والےسروے کے شرکاء سے پوچھا گیا تھا کہ "کیا اسٹارمر کا چین کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات قائم کرنا درست ہے؟
منگل کی شام تک 5 ہزار 660 سے زیادہ شرکاء نے اس سوال کا جواب دیا اور ان سے 63 فیصد کا ووٹ "ہاں” میں تھا۔
یونیورسٹی آف برمنگھم میں حکمت عملی اور عالمی امور کے ماہر جان برائسن نے شِںہوا کو بتایا کہ قارئین کا حالیہ سروے ایک خاص گروہ کے رویے کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارت روزگار کے مواقع پیدا کرتی اور عالمی اقتصادی نمو کو فروغ دیتی ہے۔ کھلے، منصفانہ اور شفاف تجارتی تعلقات کی حوصلہ افزائی ایک بنیادی اقتصادی ترقی کی حکمت عملی ہے۔
