پاکستان شوبز انڈسٹری کے ڈائریکٹر سید نور کہا ہے کہ لڑکیوں سے دوستی کرنے کا بے حد شوق تھا، جاوید شیخ اور میرے درمیان گرل فرینڈ بنانے کا مقابلہ ہوتا تھا،میں اکثر ان سے جیت جایا کرتا تھا کیونکہ آخر میں ہمیشہ لڑکی میرے ساتھ ہوتی تھی۔
اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا جاوید شیخ جوانی میں دل پھینک انسان تھے۔ انہوں نے کہامیں صرف لڑکیاں بھانسنے کے اس کھیل میں جیت جاتا کرتا تھا لیکن جاوید شیخ ان سے شادی کر لیتے تھے جن سے وہ محبت کرتے تھے، لیکن میں نے کبھی ایسا نہیں کیا۔
سید نور نے بتایا کہ میں صرف ڈیٹنگ میں دلچسپی رکھتا تھا، جیسا کہ مغربی ممالک میں لوگ کرتے ہیں،میں نے صرف اسی عورت سے شادی کی جس سے میں واقعی محبت کرتا تھا۔ لیکن اس کھیل میں ہمارا ایک اور کرائم پارٹنر فلم اسٹار شاہد تھا جو جاوید کی طرح شادی کرلیا کرتا تھا۔
یاد رہے تجربہ کار فلم ساز اور ہدایتکار سید نور کا شمار انڈسٹری کی نامور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور فلم رائٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ترقی کی آسمان چھو لیے۔
