امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ(ڈبلیو ڈبلیو ای)کی سابق سی ای او لنڈا میک میہن کو محکمہ تعلیم کا سربراہ نامزد کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 76 سالہ لنڈا میک میہن کو محکمہ تعلیم کی قیادت کیلئے نامزد کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم کی بہتری کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی قیادت کریں گی۔
