اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانسیاستدان مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے،شیخ رشید

سیاستدان مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے،شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاستدان مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے،حالات مشکل ہیں، مذاکرات ہوئے بھی تو پیشرفت نہیں ہوگی۔اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے کیس میں کوئی جان نہیں،وقت ضائع کیا جارہا ہے، مقدمے میں سینکڑوں ملزمان ہیں، استغاثہ نے کمزور انداز میں کیس لڑا ہے جبکہ ہمارے وکلاء نے بریت درخواستوں پر آئین اور قانون کے مطابق دلائل دیئے۔

انہوں نے کہا کہ جتنے بے گناہ لوگوں کو کیس میں پکڑا گیا ہے ان کی رہائی ہونی چاہئے، واثق قیوم عباسی اور صداقت عباسی بھی اپنے بیان سے پیچھے ہوگئے ہیں، ہمارے کیسز ان کے بیان پر بنائے گئے تھے جو اب بے جان ہو گئے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حالات مشکل ہیں،سیاستدان کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے، مذاکرات ہوئے بھی تو کوئی پیش رفت نہیں ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!