اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین ارجنٹائن کے ساتھ مالی تعاون جاری رکھنے کو تیار ہے، چینی...

چین ارجنٹائن کے ساتھ مالی تعاون جاری رکھنے کو تیار ہے، چینی صدر

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جی 20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ ارجنٹائن کے ہم منصب ہاویئر میلی سے ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

ریوڈی جنیرو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین ارجنٹائن کے ساتھ اپنے مالی تعاون کو جاری رکھنے اور ارجنٹائن کو معاشی اور مالی استحکام برقرار رکھنے میں مدد دینے کو تیار ہے۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر ارجنٹائن کے ہم منصب ہاویئر میلی سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کے بارے میں چین کی پالیسی ہمیشہ ارجنٹائن کے عوام کی طرف مرکوز رہی ہے اور چین۔ ارجنٹائن تعاون سے وہ مستفید ہوئے ہیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین۔ ارجنٹائن جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ماضی کی کامیابیوں اور آگے بڑھنے کے ایک اہم تاریخی موڑ پر ہیں۔

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جی 20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ اور ارجنٹائن کے صدر ہاویئر میلی وفود کے ہمراہ ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ارجنٹائن کے ساتھ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین ارجنٹائن کے ساتھ توانائی اور کان کنی، بنیادی شہری سہولیات کے ڈھانچے، زراعت، سائنسی اور تکنیکی جدت، ڈیجیٹل معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کو تیار ہے۔

اس موقع پر ارجنٹائن کے صدر ہاویئر میلی نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ سے مل کر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے ارجنٹائن کی داخلی معاشی اور مالی صورتحال مستحکم کرنے میں گراں قدر امداد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

ارجنٹائن کے صدر نے کہا کہ ارجنٹائن تائیوان کے معاملے پر چین کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ایک چین کے اصول پر کاربند ہے۔

ارجنٹائن کے صدر نے مزید کہا کہ ارجنٹائن چین-سی ای ایل اے سی (لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی کمیونٹی) فورم کی مزید کامیابی کی حمایت کرتا ہے اور چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!