اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا حقیقی کثیر جہتی تعاون کے لئے جی 20 ارکان کے...

چین کا حقیقی کثیر جہتی تعاون کے لئے جی 20 ارکان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جی 20 کے 19 ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ کا دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ گروپ فوٹو-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین نے حقیقی کثیر جہتی تعاون پر عمل کے لئے جی 20 کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے برازیل میں جاری جی 20 سربراہ اجلاس میں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے عالمی نظم و نسق کے اداروں میں اصلاحات کے بارے بیان پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جی 20 نے اپنے آغاز سے  ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی 20 نے یکساں مشاورت اور باہمی فائدے کے جذبے سے بین الاقوامی تعاون میں علمبردار کا کردار ادا کیا۔

ترجمان کے مطابق چینی صدر نے 19ویں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوسرے سیشن میں کہا کہ جی 20 کو عالمی نظم و نسق میں بہتری کے لئے ایک محرک کا کردار ادا کرکے تاریخ کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔جی 20 کو دیگر شعبوں کے علاوہ معاشی، مالیاتی، تجارتی، ڈیجیٹل اور ماحول دوست شعبوں میں بین الاقوامی اتفاق رائے قائم کرنا ہوگا۔

لِن جیان نے کہا کہ جی 20 کو بین الاقوامی معاشی تعاون کے لئے عالمی معاشی شراکت داریاں مضبوط بنانے اور وسیع،جامع اور غیر امتیازی ماحول پروان چڑھانا چاہئے۔

ترجمان نے کہا جی 20 کو تحفظ پسندی کی مخالفت کرتے ہوئے مزید یکساں،جامع اور تعمیری صنعتی اور ترسیلی ذرائع قائم کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔مصنوعی ذہانت(اے آئی) پر عالمی نظم و نسق اور تعاون بڑھاتے ہوئے یقینی بنایا جائے کہ اے آئی سب کے بھلے کے لئے ہو۔

لِن جیان نے کہا کہ عالمی معیشت کو ماحول دوست اور کم کاربن اخراج پر منتقلی کو تیز کرتے ہوئے روایتی توانائی کو مستحکم اور منظم انداز میں ماحول دوست توانائی سے تبدیل کرنا چاہئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!