اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکبیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو بولیویا کے ترقیاتی پلان 2025 کے...

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو بولیویا کے ترقیاتی پلان 2025 کے ساتھ منسلک کیا جائے،چینی صدر

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر صدرشی جن پھنگ بولیویا کے صدر لوئس آرک سے ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

ریوڈی جنیرو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین اور بولیویا پر زور دیا ہے کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو بولیویا کے ترقیاتی ارادہ 2025 کے ساتھ منسلک کریں۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ جی 20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر بولیویا کے صدر لوئس آرک سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ

دونوں ملکوں نے اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جی 20 سربراہ اجلاس کےموقع پر صدرشی جن پھنگ اور ان کے بولیویا کے ہم منصب لوئس آرک وفود کے ہمراہ ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین لاطینی امریکہ کے انضمام کی حمایت کرتا ہے اور چین-سی ایل اے سی (لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی کمیونٹی) فورم جیسے میکانزم کو مضبوط بنانے کے لئے بولیویا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

اس موقع پر بولیویا کے صدر لوئس آرک نے بولیویا اور چین کے درمیان گہری اور برادرانہ دوستی کو سراہتے ہوئے کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں بولیویا کی مدد کرنے اور اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں تعاون پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

پیرو میں چنکائی بندرگاہ کے حالیہ افتتاح پر صدرشی جن پھنگ کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر لوئس آرک نے کہا کہ بولیویا اگلے سال چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ مشترکہ طور پر منانے، اپنی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

لوئس آرک نے مزید کہا کہ بولیویا برکس اور چائنہ سیلاک فورم جیسے کثیرجہتی لائحہ عمل میں چین کے ساتھ تعاون کے فروغ کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!