برا زیل کے ریوڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے 19ویں جی 20 سر برا ہ اجلاس کے عالمی میڈ یا مرکز میں صحافی کام کررہے ہیں۔(شِنہوا)
لوساکا (شِنہوا) چین نے مختلف اقدامات کے ذریعے عالمی معیشت کو کھولنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
زیمبیا کے بین الاقوامی تعلقات کی ایسوسی ایشن کی صدر روز میری نسیپی نے کہا ہے کہ چین نےقومی تجارتی پالیسی اور عالمی ترقیاتی اقدام جیسے دیگر اقدامات کے ذریعے کھلی معیشت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے تحفظ پسندی کے برعکس کھولنے کے عمل کو تمام ممالک کے لیے فائدہ مند بہترین راستہ قرار دیا ۔
انہوں نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرا خیال ہے کہ تاریخ نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ تحفظ پسندی صحیح راستہ نہیں ہے۔دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں سے لیکرترقی یافتہ تک تمام معیشتوں کے لیے فائدہ مند راستہ کھلاپن ہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین نےترقی پذیر ممالک سے درآمدات پر صفر محصولات فراہم کرنے جیسی اپنی پالیسیوں کے ذریعے کھلے پن کے لئے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی رہنماؤں نے کھلے پن میں کسی ملک کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کرنے کی نیک نیتی ظاہر کی ہے جس کے باعث چین کی تجارتی پالیسی جامع رہی ہے۔
دریں اثنا نسیپی نے جی20 کے مختلف اقدامات کی حمایت کے لئے چین کے کردار کی تعریف کی۔
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے جی20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے بارے میں نسیپی نے کہا کہ چین نے اپنی قومی پالیسیوں اور اقدامات جیسا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور کھلے پن کی پالیسی میں جی20 کے اقدامات کو شامل کیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link