بالی وڈ کی اداکارہ زینت امان نے کہا ہے کہ میرے سٹار میکر دیوآنند تھے۔زینت امان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس فلم ہرے راما ہرے کرشنا کی یادیں تازہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ جب بالی وڈ کی طرح کی کسی انڈسٹری میں داخل ہو رہے ہوں تو ہر اداکار کی طرح ایک سٹار میکر کی امید کرتے ہیں۔
کوئی ایسا شخص جو آپ میں موجود صلاحیت اور جذبے کو دیکھ سکے جس کے بارے میں اس وقت تک غالبا آپ ہی آگاہ ہوتے ہیں۔کچھ ہی اداکار اس قدر خوش قسمت ہوتے ہیں جو ایسا شخص تلاش کرنے میں کامیاب رہتے ہیں لیکن میں تھی۔ میرے سٹار میکر دیوآنند تھے۔ یاد رہے فلم ہرے راما ہرے کرشنا نے زینت امان کو لاکھوں دلوں کی دھڑکن بنا یا۔ اِس کا گیت دم مارو دم ہی ان کے تعارف کے لیے بہت ہے۔
