اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجی 20 نے بھوک اور تخفیف غربت کے لیے عالمی اتحاد قائم...

جی 20 نے بھوک اور تخفیف غربت کے لیے عالمی اتحاد قائم کر دیا

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں 19 ویں جی 20 سربراہ اجلاس کے  عالمی میڈیا سینٹر میں صحافی کام کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ریوڈی جینرو (شِنہوا)  جی20 نے بھوک اور غربت کے خلاف عالمی اتحاد قائم کر دیا ہے  تاکہ ممالک کی زیر قیادت اور ملکی ملکیت کے حامل پروگراموں کو عملی جامعہ پہنانے میں مدد فراہم کی جا سکے، ان کا مقصد دنیا بھر میں بھوک اور غربت کو کم  کرتے ہوئے پائیدار ترقی کے لیے عالمی شراکت داری کو بحال کرنے میں تعاون کرنا ہے۔

جی 20 ریو ڈی جنیرو رہنماؤں کے اعلامیہ کے مطابق جی 20 رہنماؤں نے زرعی پیداوار میں پائیدار اضافے اور خوراک کے ضیاع اور نقصان کو کم کرنے سے متعلق اپنے عزم کو دہرایا ۔

اعلامیہ میں تسلیم کیا گیا کہ ڈبلیوٹی او قوانین کے تحت کھلی تجارتی پالیسیوں کے ذریعے خوراک کے تحفظ، غذائیت، کھانے کی حفاظت، اور پائیداری کے حصول میں ممالک کا باہمی انحصار موجود ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی ایجنڈے پر اپنے عزم کا اعادہ کیا اور ترقی پذیر ممالک کو عالمی صنعتی، مالیت اور سپلائی چینز میں بہتر طریقے سے ضم کرنے اور ان کی صنعت سازی اور جدیدیت کا عمل تیز کرنے میں معاونت کا اپنا عزم دہرایا۔

اعلامیے کے مطابق رہنماؤں نے پائیدار ترقی میں بدعنوانی کے اثرات کا اعتراف کرتے ہوئے بدعنوانی اور اس سے متعلقہ غیر قانونی مالی بہاؤ کی روک تھام کی عالمی کوششوں میں مثال قائم کرنے کے لئے اپنے مشترکہ وعدوں اور عزم کا اعادہ کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!