قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق چین فعال طریقے سے مقامی طلب میں اضافہ کر تے ہوئے کھپت کو فروغ دے گا۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں معاشی پالیسیوں کے مئوثر اثرات کی بدولت نومبر اور دسمبر کے دوران معیشت میں بحالی کی رفتار برقرار رہے گی۔
قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کے ترجمان لی چھاؤ نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کا سب سے بڑا اقتصادی منصوبہ ساز ادارہ سال بھر کے اہداف حاصل کرنے کے لئے دیگر فریقین کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔
لی نے کہا کہ متعدد اقتصادی اشار ئیے ظاہر کرتے ہیں کہ ستمبر کے بعد سے کاروباری اداروں کے درمیان مارکیٹ اعتماد اور توقعات میں اضافہ ہوا جس سے کمپنیوں میں سرمایہ کاری اور پیداوار کی خواہش بڑھی ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اندرون و بیرون ملک چیلنجز کے باوجود 2024 کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی میں گزشتہ برس کی نسبت 4.8 فیصد اضافہ ہوا۔
رواں سال کی سالانہ اقتصادی شرح نمو کا ہدف تقریباً 5 فیصد ہے۔
2025 سے متعلق لی نے کہا کہ چین کی معیشت وسیع سازگار حالات اور معاون عوامل کو برقرار رکھے گی جس میں مارکیٹ کے وسیع امکانات ابھی باقی ہیں۔
