ہیڈ لائن:
تھیان ژو۔ 8 کارگو خلائی جہاز کا مشن کامیابی سے مکمل، چینی خلائی ایجنسی کا اعلان
جھلکیاں:
چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نےتھیان ژو۔ 8 کارگو خلائی جہاز کا مشن کامیابی سے مکمل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ آئیے اس کی تفصیل جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ لانچنگ کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ (چینی):
تفصیلی خبر:
چین نے جمعہ کی رات تھیان گونگ خلائی اسٹیشن پرسامان پہنچانے کے لئےتھیان ژو-8 کارگو خلائی جہاز خلا میں روانہ کیا ہے۔ یہ بات چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے بتائی۔ چین کی خلائی ایجنسی کے مطابق لانگ مارچ-7 راکٹ، جس میں تھیان ژو-8 موجود تھا، نے بیجنگ کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر 13 منٹ پر جنوبی جزیرہ نما صوبے ہینان کے وین چھانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ سے پرواز کی تھی۔
تقریباً 10 منٹ بعد تھیان ژو-8 راکٹ سے علیحدہ ہو کر اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔ اس کے سولر پینلز جلد ہی کھل گئے۔ خلائی ایجنسی نے اس لانچ کو مکمل کامیابی قرار دیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی):
” میں اعلان کرتا ہوں کہ کارگو خلائی جہاز بھیجنے کا یہ مشن مکمل طور پر کامیاب ہو گیا ہے۔”
توقع کی جارہی ہے کہ یہ لانچ کے تقریباً تین گھنٹے بعد خود کار طور پر خلائی اسٹیشن کے مرکزی ماڈیول "تھیان ہی” کے قریبی پورٹ سے مل کر لنگر انداز ہو جائےگا۔
وین چھانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link