پیر, جولائی 28, 2025
شِنہوا پاکستان سروسروسی شہری چین میں 'کم کاربن طرزِ زندگی'سے کیسے لطف اندوز ہورہے...

روسی شہری چین میں ‘کم کاربن طرزِ زندگی’سے کیسے لطف اندوز ہورہے ہیں؟

ہیڈ لائن:

روسی شہری چین میں ‘کم کاربن طرزِ زندگی’سے کیسے  لطف اندوز ہورہے ہیں؟

جھلکیاں:

چین کے شہر دالیان میں لوگوں کے طرز زندگی میں کاربن کا عمل دخل بہت کم ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر ہے۔

توانائی کی بچت والی روشنی سےسمارٹ گھریلو آلات  تک ،کم کاربن والا طرز زندگی اب لوگوں کی زندگی کےہر پہلو میں ضم ہوچکا ہے۔

شاٹ لسٹ:

1-ساؤنڈ بائٹ 1(انگریزی):کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

2-ساؤنڈ بائٹ 2(چینی):کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

3-ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی):کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

4-ساؤنڈ بائٹ 4(انگریزی):کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

5-ساؤنڈ بائٹ 5(انگریزی):کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

6-ساؤنڈ بائٹ 6(انگریزی):کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

7-ساؤنڈ بائٹ 7(انگریزی):کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

8-ساؤنڈ بائٹ 8(انگریزی):کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

9-ساؤنڈ بائٹ9(انگریزی):کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

10-ساؤنڈ بائٹ10(انگریزی):کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

11-ساؤنڈ بائٹ11(انگریزی):کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

تفصیلی خبر:

ساؤنڈ بائٹ 1(انگریزی):کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

” ہیلو، میرا نام کلی ہے اور میرا تعلق  روس سے  ہے۔ اب یہ دالیان، چین میں میرا گھرہے۔

توانائی بچانے والی روشنی سے سمارٹ  گھریلو آلات  تک ،کم کاربن کا یہ طرز زندگی چین میں میری زندگی کے ہر پہلو کا حصہ بن چکا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2(چینی):کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

"گڈ مارننگ۔ کیا آپ بھی یہاں معمول کے گھریلو سامان کی خریداری کے لئے  آئی ہیں؟

جی ہاں۔

ٹھیک ہے، شکریہ۔ علی پے کا استعمال بہت آسان ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی): کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

” خوبصورت ماحول میں زندگی بسر کرتے  ہوئے پیدل  چلنا مجھے بے حد پسندہے۔

دالیان میں نقل و حرکت کا بہترین نظام ہے، جس سے شاپنگ مالز یا مشہور سیاحتی مقامات تک جانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ اگر میں دالیان کے شہر کے مرکز میں ہوں، تو میں سفر کے لئے عموماً توانائی کی بچت والی بسوں یا سب وے کا انتخاب کرتا ہوں۔

 دیکھیں، کتنا  آرام دہ ہے!”

ساؤنڈ بائٹ4(انگریزی): کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

"شکریہ۔ جی  اسے میرے دروازے پر رکھ دیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 5(انگریزی): کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

"ابھی ابھی پارسل والے نے مجھے کال کی ہے۔ میں نے کچھ چیزیں آن لائن خریدی تھیں اور وہ ایک ایک کر کے مجھےموصول ہوگئی ہیں ۔”

ساؤنڈ بائٹ 6(انگریزی): کلی، چین میں رہائش روسی تارک وطن

"موبائل ادائیگیوں کا استعمال خریداری کو بہت سہل بنا دیتا ہے۔ آن لائن ادائیگیوں نےلوگوں کے لئےخریداری کوبہت آسان بنا دیا ہے۔

موبائل ادائیگی سے کاغذی کرنسی کا استعمال محدود ہوگیا ہےجس سےروزمروہ زندگی میں کاربن کا عمل دخل کم ہوچکا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 7(انگریزی): کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

"یہاں کئی ماحول دوست سفر کے طریقے ہیں، میں شہری علاقوں میں سفر کرتا ہوں۔ شہری علاقوں سے باہر میں الیکٹرک گاڑیوں میں سفر کو ترجیح دیتا ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 8(انگریزی): کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

"دالیان میں بہت سے چارجنگ اسٹیشنز ہیں۔  یہاں چارج کرنا نہایت آسان ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 9(انگریزی): کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

"واہ!ان سولر پینلز کی قطاروں کو دیکھیں۔ کیا یہ شاندار نہیں لگتے؟

 دالیان کےاطراف کےعلاقوں میں آپ کو ان سولر پینلز کی بہت ساری لائنیں نظر آئیں گی۔

کسان اپنے گھروں میں بھی ماحول دوست  توانائی کا استعمال کرتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 10(انگریزی): کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

"واہ!یہ جگہ بہت شاندار ہے۔ آئیں یہاں اطراف میں  دیکھتے ہیں۔ میرےساتھ چلئے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کیا کرتے ہیں؟ یہ کیا کر سکتے ہیں؟ ان کے پاس کتنی طاقت ہے؟ دراصل یہ ساری چیزیں مستقبل ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 11(انگریزی): کلی، چین میں رہائش پذیر روسی تارک وطن

"میں12سال سے دالیان میں رہ رہا ہوں۔ یہاں میرا اپنا چھوٹا سا گھر ہے۔آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ دالیان میں کم کاربن طرز زندگی کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ مجھے اس طرح کی زندگی گزارنا بہت پسند ہے۔ امید ہے آپ بھی اس طرح کے طرز زندگی کو پسند کریں گے۔

عظیم دالیان اور یہاں کےمزیدار کھانے آپ کا انتظار کر رہے ہیں، آئیں اور انہیں آزمائیں۔”

دالیان، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!