ہیڈ لائن:
چین،قازقستان فری ویزاپالیسی کا نفاذ، ہورگوس پورٹ پر نقل و حمل ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
جھلکیاں:
قازقستان اور چین کے درمیان باہمی ویزا استثنیٰ کے نفاذ کےبعد ہورگوس پورٹ پر مسافروں کی آمد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔2023 کے نومبر میں نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد سے 13 لاکھ 20 ہزار افراد نے پورٹ کے ذریعے سفر کیا ہے۔
شاٹ لسٹ:
1- ہورگوس پورٹ کےمختلف مناظر
2-ساؤنڈ بائٹ1 (چینی): ڈو کی فینگ، چینی سیاح
3-ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لیانگ ہاوٴ، منیجر، ہورگوس ہاؤچھینگ عالمی مال برداری کمپنی لمیٹد
4-ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژانگ جِنگ، منیجر، سنکیانگ ہانگ چی یو عالمی تجارتی کمپنی لمیٹد
5-ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ژانگ جون، افسر، ہورگوس امیگریشن معائنہ اسٹیشن
6-ساؤنڈ بائٹ 5 (روسی): ٹینا، قازق کاروباری خاتون
تفصیلی خبر:
نومبر 2023 میں قازقستان اور چین کے درمیان باہمی ویزا استثنیٰ کے نفاذ کےبعد ہورگوس پورٹ پر مسافروں کی آمد کی تعداد13 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ہورگوس سرحدی چیک پوائنٹ کے مطابق لوگوں کی آمد کی یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت 123 فیصد زیادہ ہے۔
ساؤنڈ بائٹ1 (چینی): ڈو کی فینگ، چینی سیاح
"دونوں ملکوں کے درمیان باہمی ویزا استثنیٰ پالیسی کے نفاذ کےبعد قازقستان جانا اب بہت آسان ہوگیا ہے۔اب وہاں جانے کے لئے ویزہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں رہی۔ مجھے قازقستان کی ثقافت میں بہت دلچسپی ہے اور میں وہاں کےمقامی رسم و رواج کو جاننا چاہتا ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لیانگ ہاوٴ، منیجر، ہورگوس ہاؤچھینگ بین الاقوامی مال برداری کمپنی لمیٹڈ
"میں تجارتی گاڑیوں کی برآمدات کا کاروبار کرتا ہوں۔میں آج الماتے اپنے گاہگ سے ملاقات کرنے جارہا ہوں جہاں میں معاہدہ پر دستخط کروں گا اور پھر واپس آجاؤں گا۔میں محسوس کرتا ہوں کہ چین اور قازقستان کے درمیان باہمی ویزا استثنیٰ پالیسی کا نفاذ ہمارے لئے سرحد عبور کرنے کےعمل کو سہل بنا دیتا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژانگ جِنگ، منیجر، سنکیانگ ہانگ چی یو بین الا قوامی تجارتی کمپنی لمیٹد
"میں سرحدی خصوصاً یکمشت یا تھوک تجارت سے وابستہ ہوں،، قازقستان اور چین کے درمیان باہمی ویزا استثنیٰ کا نفاذ ہمارے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔میں دونوں ممالک کےدرمیان تجارتی ترقی اور دوستی کی مزید مضبوطی کے لیے پر امید ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ژانگ جون، افسر، ہورگوس امیگریشن معائنہ اسٹیشن
"ویزہ فری پالیسی کے نفاذ کے بعد ہم نے چین اور قازقستان کے شہریوں کے درمیان بڑھتی قربت اور تبادلوں کو دیکھا ہے۔ہورگوس پورٹ کےذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد بڑھ رہی ہے، اور روزانہ 6 ہزار 800 سے زائد لوگ سرحد عبور کر رہے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 5 (روسی): ٹینا، قازق کاروباری خاتون
"ویزہ کے بغیر اب سفر کرنا انتہائی آسان ہوگیا ہے۔ پہلےمیں چین کےصرف ایک شہر کا دورہ کر سکتی تھی، لیکن اب تجارتی سفر پر آسانی کےساتھ دیگر شہروں کا دورہ بھی کر سکتی ہوں۔
ہورگوس، چین سےنمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link